لال مسجد واقعہ کے متاثرہ کنبہ کے مولانا عبدالعزیز نے مسجد پر کئی فوجی کارروائی کیلئے جنرل پرویز مشرف اور دیگر لوگوں کو معاف کردیا ہے۔
اسلام آباد میں اپنی اہلیہ اُمّ حسان اور 2007 میں لال مسجد آپریشن میں ہلاک ہونے والے اپنے بھائی عبدالرشید غازی کے بیٹے ہارون غازی کے ہمراہ پریس
کانفرنس کے دوران مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے ملک میں امن کی خاطر پرویز مشرف سمیت لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو معاف کردیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پرویز مشرف کو پہلے ہی معاف کردینا چاہتے تھے، تاہم اس حوالے سے اپنے خاندان کے افراد کو منانے کے لیے انہیں وقت لگا